Kabhi Kabhi Toh Jazab e Ishq Maat Kha Ke Reh Gaya Keh Tujh Se Mil Ke Bhi Tera Khayal Aa Ke Reh Gaya
کبھی کبھی تو جذبِ عشق مات کھا کے رہ گیا
کہ تجھ سے مِل کے بھی تِرا خیال آ کے رہ گیا
Kabhi Kabhi Toh Jazab e Ishq Maat Kha Ke Reh Gaya
Keh Tujh Se Mil Ke Bhi Tera Khayal Aa Ke Reh Gaya
جُدائیوں کے مرحلے بھی حُسن سے تہی نہ تھے
کبھی کبھی تو شوق آئینے دِکھا کے رہ گیا
کِسے خبر کہ عشق پر قیامتیں گُزر گئیں
زمانہ اُس نگاہ کا فریب کھا کے رہ گیا
یہ کیا مقامِ شوق ہے، نہ آس ہے، نہ یاس ہے
یہ کیا ہوا کہ لب پہ تیرا نام آ کے رہ گیا
کوئی بھی ہمسفر نہ تھا شریکِ منزلِ جُنوں
بہت ہوا تو رَفتگاں کا دھیان آ کے رہ گیا
چراغِ شامِ آرزوُ بھی جِھلملا کے رہ گئے
تِرا خیال راستے سُجھا سُجھا کے رہ گیا
چَمک چَمک کے رہ گئیں نجوُم و گُل کی منزلیں
میں درد کی کہانیاں سُنا سُنا کے رہ گیا
تِرے وصال کی اُمید اَشک بَن کے بہہ گئی
خوُشی کا چاند شام ہی سے جِھلملا کے رہ گیا

Comments
Post a Comment