Yun Gham Ne Jism o Jan Ko Bejan Kar Diya Lekin Mujhe Toh Sahib e Irfan Kar Diya
یُوں غم نے جِسم و جان کو بے جان کر دیا
لیکن مجھے تو صاحبِ عرفان کر دیا
Yun Gham Ne Jism o Jan Ko Bejan Kar Diya
Lekin Mujhe Toh Sahib e Irfan Kar Diya
مُجھ پر اَنا کے جُرم کی تعزِیر کیا لگی
دنیا نے میری مَوت کا سامان کر دیا
میں کیا ہوں، یہ ہی سوچ رہا تھا کہ وقت نے
مُجھ کو غمِ حیات کا عُنوان کر دیا
لازِم تھا کچھ ہو پیش سرِ بارگاہِ حُسن
اِک دل تھا میرے پاس وہی، دان کر دیا
مُشکل تھا اس کے واسطے ترکِ تعلُّقات
میں نے نَظَر چُرا کے یہ آسان کر دیا
آؤ سناؤں ہِجر کا اِک مُعجزہ تمہیں
اِس نے تو ایک اَشک کو طُوفان کر دیا
اُس سے مِلا تو زندگی کچھ مُعتبَر لگی
وہ جِس نے میرے عِشق کو اِیمان کر دیا
سلیم کاوش
Saleem Kawish

Comments
Post a Comment