Ik Aks Phir Se Mere Khayalon Me Aa Gaya Mujh Saa Siah Bakht Ujalon Me Aa Gaya
اک عکس پھر سے میرے خیالوں میں آگیا
مجھ سا سیاہ بخت اجالوں میں آگیا
جو دشت بھر کی خاک تھی میرے بدن پہ تھی
گلشن کا سارا حسن غزالوں میں آگی
دربارِ کج کلاہ کی صد خیر ہو کہ اب
لاشوں کا خون شہر کے نالوں میں آ گیا
اب معبدوں کے در پہ بھی درباں دکھائی دیں
واغظ بھی میرِ شہر کی چالوں میں آ گیا
اِک اپسرا کے دیس میں اِک سوختہ بدن
یہ کِس کا ذکر کِس کے حوالوں میں آ گیا
رِندوں کی تشنہ کامیاں ہونٹوں پہ سج گئیں
ساقی کا جو بھی ظرف تھا پیالوں میں آ گیا
مجھ سا سیاہ بخت اجالوں میں آگیا
جو دشت بھر کی خاک تھی میرے بدن پہ تھی
گلشن کا سارا حسن غزالوں میں آگی
دربارِ کج کلاہ کی صد خیر ہو کہ اب
لاشوں کا خون شہر کے نالوں میں آ گیا
اب معبدوں کے در پہ بھی درباں دکھائی دیں
واغظ بھی میرِ شہر کی چالوں میں آ گیا
اِک اپسرا کے دیس میں اِک سوختہ بدن
یہ کِس کا ذکر کِس کے حوالوں میں آ گیا
رِندوں کی تشنہ کامیاں ہونٹوں پہ سج گئیں
ساقی کا جو بھی ظرف تھا پیالوں میں آ گیا

Comments
Post a Comment