Khoon Ke Cheentay Kahein Pooch Na Lein Rahon Se Kis Ne Weeraney Ko Gulzaar Banaya Hoga
31 مارچ 1972 * سنجیدہ عظیم اداکارہ، ملکٔہِ جذبات، المعروف ملکٔہ غم، مشہور شاعرہ ” مینا کماری نازؔ صاحبہ “ کا یومِ وفات * اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے دلوں کو چھو لینے والی عظیم اداکارہ * مینا کماری * حقیقی زندگی میں * ’’ملکہِ جذبات * کے نام سے مشہور ہوئیں لیکن وہ چھ ناموں سے جانی جاتی تھیں۔ وہ ممبئی میں * یکم؍اگست ١٩٣٢ء * کو ایک درمیانے طبقے کے مسلم خاندان میں * مینا کماری * جب پیدا ہوئیں تو باپ * علی بخش * اور ماں * اقبال بانو * نے ان کا نام * ماہ جبیں * رکھا۔بچپن کے دنوں میں مینا کماری کی آنکھیں بہت چھوٹی تھیں اس لئے خاندان والے انہیں * چینی * کہہ کر پکارا کرتے تھے۔ ایسا اس لئے کہ چینی لوگوں کی آنکھیں چھوٹی ہوا کرتی ہیں ۔ تقریبا ًچار سال کی عمر میں ہی * مینا کماری * نے فلموں میں اداکاری کرنی شروع کر دی تھی۔ پرکاش پکچرس کے بینر تحت بنی فلم *’’ لیدر فیس ‘‘* میں ان کا نام * بیبی مینا * رکھا گیا۔اس کے بعد مینا نے * بچوں کا کھیل * میں بطور اداکارہ کام کیا۔ اس فلم میں انہیں * مینا کماری * کا نام دیا گیا۔ * مینا کماری * کو فلموں میں اداک...