Paikar Mehr o Wafa Rooh Ghazal Yani Tu Mil Gaya Ishq Ko Ik Husn Mahal Yani Tu
پیکر مہر و وفا روح غزل یعنی تو
مل گیا عشق کو اک حسن محل یعنی تو
شہر خوباں میں کہاں سہل تھا دل پر قابو
مضطرب دل کو ملا صبر کا پھل یعنی تو
غم دل ہو غم جاناں کہ غم دوراں ہو
سب مسائل کا مرے ایک ہی حل یعنی تو
ڈھونڈ کر لاؤں کوئی تجھ سا کہاں سے آخر
ایک ہی شخص ہے بس تیرا بدل یعنی تو
پیاس کی زد میں محبت کا شجر یعنی میں
جس پہ برسا نہ کبھی پریت کا جل یعنی تو
قلب راغبؔ میں عجب شان سے ہے جلوہ فگن
دل ربائی کا حسیں تاج محل یعنی تو
افتخار راغب
Comments
Post a Comment