Main Ne Mushkil Ik Iradah Kar Lia Khud Se Hi , Milny Ka Wa'adah Kar Lia
میں نے مشکل اک ارادہ کر لیا
خود سے ہی، ملنے کا وعدہ کر لیا
دشمنوں سے دشمنی میری ختم
دل کو اتنا اب کشادہ کر لیا
اب کوئی در، آنکھ میں ججتا نہیں
تیرے گھر کو خانوادہ کر لیا
ماں تو ماں ہے یہ بٹے گی ہی نہیں
مصلحت میں گھر کو آدھا کر لیا
اب نظر میں شے کوئی ججتی نہیں
اس قدر اب خود کو سادہ کر لیا
اک ترے اذنِ محبت کے طفیل
تیری نظروں کو ہی بادہ کر لیا
بے رخی بھی عشق میں ہمکو قبول
تجھ سے چاہت کا ارادہ کر لیا
خواہشوں کے پر لگا کے تم اڑو
ہم نے تو، خود کو پیادہ کر لیا
کس کے سر الزام دوں میں یہ سہیل
ہجر میں، خود کو جو آدھا کر لیا
خرم سہیل
Khurram Suhail

Comments
Post a Comment