Hum Hawaoun Ki Tarah Ja Ke Usay Chho Aaye Uska Dil , Dil Nahi ,Pathar Ka Kaleja Hoga
ھم ھِواؤں کی طرح جا کے ، اُسے چُھو آئے
اُس کا دِل ، دِل نہیں ، پتھر کا کلیجہ ھو گا
جس کو پُھولوں کا ھُنر، آنسُو کا جادُو آئے
بس گئی ھے میرے احساس میں ، یہ کیسی مَہک
کوئی خوشبُو میں لگاؤں ، تیری خُوشبو آئے
خُوبصُورت ھیں بہت دنیا کے ، جُھوٹے وعدے
پھول کاغذ کے لیے ، کانچ کے بازو آئے
اُس نے چُھو کر ، مجھے پتھر سے پِھر انسان کیا
مدتوں بعد ، میری آنکھوں میں آنسُو آئے
"ڈاکٹر بشیر بدر"
''Dr Bashir Badar''

Comments
Post a Comment