Zindagi Waqt Ki Aawaz Hai , Aawaz Rahe Subah Yeh Sham Ka Aaghaz Hai , Aaghaz Rahe
زندگی وقت کی آواز ہے، آواز رہے
صبح یہ شام کا آغاز ہے، آغاز رہے
کبھی پھولوں سے، کبھی تاروں سے باتیں اپنی
جیسے قدرت مری ہمراز ہے ہمراز رہے
کبھی مدھم تو کبھی تیز یہ دل کی دھڑکن
تیری چاہت مری دمساز ہے، دمساز رہے
میں نے دیکھے ہیں سمندر کے بدلتے تیور
وہ مرے درد کا غماز ہے غماز رہے
کیا اگر گونج گئی وقت کے ایوانوں میں
کہ خموشی مری آواز ہے آواز رہے
کھلنے لگ جاتے ہیں اسرار محبت رضیہ
اس تخیل کی جو پرواز ہے، پرواز رہے
رضیہ سبحان
Razia Subhan
Comments
Post a Comment