Shareeyat e Gham Hasti Sanwarne Wale Tajaliyun Ko Falak Se Utarne Wale
شریعتِ غم ہستی سنوارنے والے
تجلّیوں کو فلک سے اُتارنے والے
Shareeyat e Gham Hasti Sanwarne Wale
Tajaliyun Ko Falak Se Utarne Wale
خدا گواہ کہ کانٹوں پہ رقص کرتے تھے
چمن چمن کا مقدّر نکھارنے والے
اُفق سے پار بھی جس کا نشاں نہیں ملتا
بہت قریب سے اس کو پُکارنے والے
دلوں کو بخش گئے ہیں قرار کی دولت
تمام عمر تڑپ کر گزارنے والے
کبھی تھے دار کے قابل کبھی سرِ مقتل
سروں کو نامِ محمد ﷺ پہ وارنے والے
کلام : ساغر صدیقی
Kalam Saghar Siddiqui

Comments
Post a Comment