Mata'a e Kousar o Zamzam Ke Paimane Teri Aankhein Farishton Ko Bana Daiti Hein Deewany Teri Aankhein
متاعِ کوثر و زمزم کے پیمانے تری آنکھیں
فرشتوں کو بنا دیتی ہیں دیوانے تری آنکھیں
Mata'a e Kousar o Zamzam Ke Paimane Teri Aankhein
Farishton Ko Bana Daiti Hein Deewany Teri Aankhein
جہانِ رنگ و بو اُلجھا ہوا ہے ان کے ڈوروں میں
لگی ہیں کاکلِ تقدیر سلجھانے تری آنکھیں
اشاروں سے دلوں کو چھیڑ کر اقرار کرتی ہیں
لٹاتی ہیں بہارِ نو کے نذرانے تری آنکھیں
وہ دیوانے زمامِ لالہ و گل تھام لیتے ہیں
جنہیں منسوب کر دیتی ہیں ویرانے تری آنکھیں
شگوفوں کو شراروں کا مچلتا روپ دیتی ہیں
حقیقت کو بنا دیتی ہیں افسانے تری آنکھیں
ساغر صدیقی
SAghar Siddiqui

Comments
Post a Comment