Ajab Rut Thi Keh Har Chand Pas Woh Bhi Buhat Malool Tha Main Bhi , Udas Tha Woh Bhi
عجیب رُت تھی کہ ہرچند پاس تھا وہ بھی
بہت ملول تھا میں بھی، اُداس تھا وہ بھی
Ajab Rut Thi Keh Har Chand Pas Woh Bhi
Buhat Malool Tha Main Bhi , Udas Tha Woh Bhi
کسی کے شہر میں کی گفتگو ہواؤں سے
یہ سوچ کر کہ کہیں آس پاس تھا وہ بھی
ہم اپنے زعم میں خوش تھے کہ اس کو بھول چکے
مگر گمان تھا یہ بھی قیاس تھا وہ بھی
کہاں کا اب غمِ دنیا کہاں کا اب غمِ جاں
وہ دن بھی تھے کہ ہمیں یہ بھی راس تھا، وہ بھی
فرازؔ تیرے گریباں پہ کل جو ہنستا تھا
اسے ملے تو دریدہ لباس تھا وہ بھی
احمد فرازؔ
Ahmad Faraz

Comments
Post a Comment