Humara Dil Sawere Ka Sunehra Jaam Ho Jaye Chiraghon Ki Tarah Aakhein Jalein Jab Sham Ho Jaye
ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے
چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے
Humara Dil Sawere Ka Sunehra Jaam Ho Jaye
Chiraghon Ki Tarah Aakhein Jalein Jab Sham Ho Jaye
کبھی تو آسماں سے چاند اترے، جام ہو جائے
تمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے
عجب حالات تھے، یوں دل کا سودا ہو گیا آخر
محبت کی حویلی جس طرح نیلام ہو جائے
سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے ہم کو
ہوائیں تیز ہوں اور کشتیوں میں شام ہو جائے
مجھے معلوم ہے اس کا ٹھکانہ پھر کہاں ہو گا
پرندہ آسماں چھونے میں جب ناکام ہو جائے
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نجانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
بشیر بدر
Basheer Badar

Comments
Post a Comment