Woh Rawabit Jo Mujhe Tujh Se Juda Karte Hein Dil Ke Kaghaz Peh Naye Dard Lekha Karte Hein
وہ روابط جو مجھے تجھ سے جدا کرتے ہیں
دل کے کاغذ پہ نئے درد لکھا کرتے ہیں
Woh Rawabit Jo Mujhe Tujh Se Juda Karte Hein
Dil Ke Kaghaz Peh Naye Dard Lekha Karte Hein
ہم نے مانگی تھی فقط تجھ سے توجہ تیری
غیر کیوں بات کو بے وجہ بڑا کرتے ہیں
ہم تو بے نام سے رہتے ہیں زمانے بھر میں
لوگ پھر بھی ہمیں قصوں میں سنا کرتے ہیں
دل کے صحرا میں تری یاد کے جگنو اکثر
رات ہوتے ہی مجھے نور عطا کرتے ہیں
ہم نے سیکھا ہے اندھیروں سے ہی جینا ہمدم
روشنی ہو تو کئی درد جلا کرتے ہیں
نیند کا وقت مسلسل سی سزا ہے بینا
نیم خوابی ہے کہ مرنے کی دعا کرتے ہیں
روبینہ ناز بینا
Rubina Naz Bina

Comments
Post a Comment