Dil Barbad Ka Har Zakham Dekhaein Roein Aa Tere Saath Tera Hijar Manaein , Roein
دلِ برباد کا ہر زخم دکھائیں روئیں
آ ترے ساتھ ترا ہجر منائیں، روئیں
Dil Barbad Ka Har Zakham Dekhaein Roein
Aa Tere Saath Tera Hijar Manaein , Roein
آ تجھے کھل کے بتائیں کہ ستمگر ہے تُو
اور اک ایک ترا جبر سنائیں روئیں
درد ہے تیری عطا، تُو ہی مداوا بھی کر
غیر کو کیسے بھلا گھاؤ دکھائیں روئیں
دوستوں سے تو توقع نہیں غمخواری کی
دشمنوں کو ہی چلو آؤ بلائیں روئیں
پھر کسی ٹوٹے ہوئے وعدے کا ماتم کرلیں
پھر نئی قسم کوئی مل کے اُٹھائیں روئیں
آ کوئی نوحہ پڑھیں لاش پہ ارمانوں کی
حسرتیں دفن کریں، سوگ منائیں، روئیں
ہم اگر چپ ہیں تو یہ صبر نہیں ہے، ہم تو
منتظر ہیں کہ ذرا آپ بھی آئیں روئیں
شگفتہ نعیم ہاشمی
Shagufta Naeem Hashimi

Comments
Post a Comment