Dil Tumhare Liye Dhadakta Tha Ab Na Dil Hai , Na Koi Dhadkan Hai
دل تمہارے لیے دھڑکتا تھا
اب نہ دل ہے، نہ کوئی دھڑکن ہے
Dil Tumhare Liye Dhadakta Tha
Ab Na Dil Hai , Na Koi Dhadkan Hai
کوئی تو ہم نفس ہمارا ہو
یا الٰہی یہ کیسی الجھن ہے
سانس آتی ہے، سانس جاتی ہے
پھر بھی سینے میں ایک جکڑن ہے
بھول جانا تجھے نہیں ممکن
درمیاں اب بھی ایک بندھن ہے
میرے احباب مجھ سے دُور ہوۓ
کیسا شاطِر وہ ایک دشمن ہے
کل تلک موجِ شادمانی تھی
آج اشکوں میں ڈُوبا دامن ہے
بیوفا کیسے اسے کہہ دیں رضاؔ
اس کے ہاتھوں میں میرا کنگن ہے

Comments
Post a Comment