Haya Se Sar Jhuka Laina Ada Se Muskura Daina Haseeno Ko Bhi Kitna Sahal Hai Bijly Gira Daina
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دینا
حسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
Haya Se Sar Jhuka Laina Ada Se Muskura Daina
Haseeno Ko Bhi Kitna Sahal Hai Bijly Gira Daina
یہ طرز احسان کرنے کا تٰمہی کو زیب دیتا ہے
مرض میں مبتلا کر کے مریضوں کو دوا دینا
بلائیں لیتے ہیں ان کی، ہم ان پر جان دیتے ہیں
یہ سودا دید کے قابل ہے، کیا لینا ہے، کیا دینا
خدا کی یاد میں محویت دل کی بادشاھی ہے
مگر آساں نہیں ہے ساری دنیا کو بھلا دینا
اکبر الٰہ آبادی
Akbar Ilahabadi

Comments
Post a Comment