Kab Zulf Ke Gunjal Suljhengy Kab Nainan Tum Se Uljhengy
پیا
Pia
کب زلف کے گنجل سلجھیں گے
کب نیناں تم سے الجھیں گے
Kab Zulf Ke Gunjal Suljhengy
Kab Nainan Tum Se Uljhengy
کب تم ساون میں آؤ گے
کب بدلے گی تقدیر پِیا
سب تیر جگر کے پار گئے
مجھے سیدے، کھیڑے مار گئے
آ رانجھے، آ کر تھام مجھے
تری گھائل ہو گئی ہیر پِیا
میں جل جل ہجر میں راکھ ہوئی
میں کندن ہو کر خاک ہوئی
اب درشن دو، آزاد کرو
اب معاف کرو تقصیر پِیا
تم سپنوں کی تعبیر پیا
زین شکیل
Zain Shakeel

Comments
Post a Comment