Martaba, Nam o Nasab Aur Na Makan Dekhtay Hein Aisi Batein Bhala Darwaish Kahan Dekhtay Hein
مرتبہ، نام و نسب اور نہ مکاں دیکھتے ہیں
ایسی باتيں بھلا درویش کہاں دیکھتے ہیں
Martaba, Nam o Nasab Aur Na Makan Dekhtay Hein
Aisi Batein Bhala Darwaish Kahan Dekhtay Hein
ہو اگر دید میسر ترے دیوانوں کو
وجد میں آتے ہی اک اور جہاں دیکھتے ہیں
کیسے بے عیب کے سجدے میں جبیں پیش کریں
اپنے چہرے پہ گناہوں کے نشاں دیکھتے ہیں
کھینچ لیتا ہے بھلا کون کناروں کے مکیں
آٶ دریاٶں کے اندر کا سماں دیکھتے ہیں
خوبیاں ساری ہی اک پل میں بھلا دیتے ہیں
لوگ برسوں کی ریاضت بھی کہاں دیکھتے ہیں
کتنے کم ظرف ہیں اس عہدِ محبت کے امیں
عشق میں رنج و مصیبت کو گراں دیکھتے ہیں
جب بھی جھکتی ہے جبیں فکر و نظر کے آگے
خود پہ فطرت کے سبھی راز عیاں دیکھتے ہیں
طے کیا ہم نے مجازی سے حقیقی کا سفر
اب تجھے پاتے ہیں ہر سمت جہاں دیکھتے ہیں
عاصمہ فراز
Asma Fraz

Comments
Post a Comment