Toot'ta Dil Sanbhalne Ke Liye Shukria Hijar Talne Ke Liye
ٹوٹتا دل سنبھالنے کے لیے
شکریہ ہجر ٹالنے کے لیے
Toot'ta Dil Sanbhalne Ke Liye
Shukria Hijar Talne Ke Liye
اس نے آسان کردیا رستہ
ایک مشکل میں ڈالنے کے لیے
آخرش زخم کھا لیے ہم نے
آئینوں کو اجالنے کے لیے
چاک پر دھر دیاگیا اک روز
مجھ کو کوزے میں ڈھالنے کے لیے
دل سے رخصت کیا محبت کو
اک غلط فہمی پالنے کے لیے
ہاتھ برباد کر لیے تم نے
مجھ پہ کیچڑ اچھالنے کے لیے
کومل جوئیہ
Komal Joya

Comments
Post a Comment