Woh Guman Guman Sa , Piyas Sa Kabhi Door Sa , Kabhi Paas Sa
وہ گماں گماں سا، پیاس سا
کبھی دور سا، کبھی پاس سا
Woh Guman Guman Sa , Piyas Sa
Kabhi Door Sa , Kabhi Paas Sa
کبھی چاندنی میں چھپا ہوا
کبھی خوشبوؤں میں بسا ہوا
کبھی صرف اس کی شباہتیں
کبھی صرف اس کی حکایتیں
کبھی صرف ملنے کے سلسلے
کبھی صرف اس سے ہیں فاصلے
کبھی دور چلتی ہواؤں میں
کبھی مینہ برستی گھٹاؤں میں
کبھی بدگماں، کبھی مہرباں
کبھی دھوپ ہے، کبھی سائباں
کبھی بند دل کی کتاب میں
کبھی لب کشاں وہ خواب میں
کبھی یوں کہ جیسے سوال ہو
کبھی یوں کہ جیسے خیال ہو
کبھی دیکھنے کے ہیں سلسلے
کبھی سوچنے کے ہیں مرحلے
کبھی صرف رنگِ بہار سا
کبھی صرف ایک غبار سا
کبھی دسترس کے قریں قریں
کبھی دور پاس کہیں نہیں

Comments
Post a Comment