Dekho Is Tarah Bhi Hota Hai Muhabbat Mein Kahein

تم میرے عکس میں اب خود کو ابھرتا دیکھو دیکھ سکتے ہو تو خود کو مجھ میں مرتا دیکھو دیکھو اس طرح بھی ہوتا ہے محبت میں کہیں جس کو چاہو اسے دل سے بھی اترتا دیکھو کیسے چپ چاپ کئی سال گزارے دل نے عین ممکن ہے اب اس کو دھڑکتا دیکھو بےدھیانی بھی کئی رنگ لگا سکتی ہے اب ذرا غور سے تم خود کو تڑپتا دیکھو چھین کر مجھ سے میری بینائی سب بےضمیری کو میرے دل میں بھڑکتا دیکھو جو بنایا تھا تم نے کبھی بڑے چاو کے ساتھ آو اس شہر محبت کو اب اجڑتا دیکھو جس نے احسان محبت کا کیا تھا تم پر اب اسی دل کو کسئ اور پر مرتا دیکھو قمر جلالوی