Chat Gaya Abar , Shafaq Khul Gai , Tare Nikly Band Kamron Se Tere Dard Ke Mare Nikly
چھٹ گیا ابر، شفق کھل گئی، تارے نکلے
بند کمروں سے ترے درد کے مارے نکلے
Chat Gaya Abar , Shafaq Khul Gai , Tare Nikly
Band Kamron Se Tere Dard Ke Mare Nikly
شاخ پر پنکھڑیاں ہوں کہ پلک پر آنسو
تیرے دامن کی جھلک دیکھ کے سارے نکلے
تو اگر پاس نہیں ہے، کہیں موجود تو ہے
تیرے ہونے سے بڑے کام ہمارے نکلے
تیرے ہونٹوں، میری آنکھوں سے نہ بدلی دنیا
پھر وہی پھول کھلے پھر وہی تارے نکلے
رہ گئی لاج مری عرض وفا کی مشتاقؔ
خامشی سے تری کیا کیا نہ اشارے نکلے

Comments
Post a Comment