Yeh Zameen Apni Jagah Aur Aasman Apni Jagah Uspe Ik Shehar , Kharabi Darmian Apni Jagah
یہ زمیں اپنی جگہ اور آسماں اپنی جگہ
اِس پہ اِک شہر ِ خرابی درمیاں اپنی جگہ
Yeh Zameen Apni Jagah Aur Aasman Apni Jagah
Uspe Ik Shehar , Kharabi Darmian Apni Jagah
گر کبھی فرصت ملے تو رقص کر کے دیکھنا
تخت ہے اپنی جگہ تخت ِ رواں اپنی جگہ
ساحران ِ حرف کی اپنی کرشمہ سازیاں
خسرو ِ شیریں سخن کا اِک بیاں اپنی جگہ
جس جگہ نیند آ گئی، تھک کر وہیں سو جائیں گے
ڈھونڈ لے گا ایک دن خواب ِ گراں اپنی جگہ
اعتبار عشق بھی اِک وسوسوں کا کھیل ہے
اِک یقیں اپنی جگہ اور سو گماں اپنی جگہ
محفل ِ کون و مکاں کی رونقیں بھی خوب ہیں
لیکن اپنے دِل کا یہ خالی مکاں اپنی جگہ
شاہین مفتی
Shaheen Mufty

Comments
Post a Comment