Koi Tou Ho Jo Humare Lehjy
کوئی تو ہو جو ہمارے لہجے
Koi Tou Ho Jo Humare Lehjy
ہماری روحوں کا درد سمجھے
ہماری چپ کا سوال سمجھے
ہمارے دکھ کو سمجھ کے اپنا
ہمارے دکھ کا ملال سمجھے
کسی کو ایسی عطا ہوں آنکھیں
وہ جن سے دیکھے ہماری حالت
ہمیں گلے سے لگائے اپنے
بنا کسی بھی سوال کے وہ
ہمارے اندر کا حال سمجھے
کوئی تو ہو جو یہ رحم کھائے
شائستہ مفتی
Shaista Mufty

Comments
Post a Comment