Aankhon Mein Jo Basy Thay Woh Chehre Nahi Mily Qabreen Toh Beshumar Thein , Katby Nahi Mily
آنکھوں میں جو بسے تھے وہ چہرے نہیں ملے
قبریں تو بے شمار تھیں، کتبے نہیں ملے
Aankhon Mein Jo Basy Thay Woh Chehre Nahi Mily
Qabreen Toh Beshumar Thein , Katby Nahi Mily
شہرِ وفا پہ کون سی آفت ہے آ پڑی
اُس بے وفا کے چار سو چرچے نہیں ملے
ہر ایک شے کو آ گیا جیسے قرار سا
مدت ہوئی ہے دوست بھی آ کے نہیں ملے
اَب کے فراقِ یار کے موسم شدید تھے
اَب کے خیالِ یار کے تحفے نہیں ملے
ہم کو تو دشمنوں سے بھی کوئی گلہ نہیں
کچھ دوستوں کو دوست بھی اچھے نہیں ملے
ہر چیز دسترس میں ہے یوں تو حیات کی
بیتے ہوے پلٹ کے زمانے نہیں ملے
اُس کی رفاقتوں کے جزیروں کے پار بھی
اُس کی محبتوں کے کنارے نہیں ملے
ہر فرد اپنے وقت سے آگے ہے اَب نعیمؔ
بچے بھی اپنی عمر میں بچے نہیں ملے
نعیم جاوید نعیمؔ
Naeem Javed Naeem

Comments
Post a Comment