Chand Phool Ki Pation Par Lekha Hai , Tumhara Nam
چند پھول کی پتیوں پر
لکھا ھے ، تمہارا نام
Chand Phool Ki Pation Par
Lekha Hai , Tumhara Nam
تمہارا نام لکھنے سے
خوشبو ، دو چند ہوگئی
آج سورج ڈھلنے پر
حسین شام کا منظر
دیکھنے ، جب تم
بالکونی میں
چپ چاپ ، کھڑے ہونگے
میں نے ہوا کے سپرد
وہ پتیاں کردینی ہیں
وہ پتیاں تم پر
نچھاور ، ہونے کے لئیے
بہت بے قرار و بے تاب ہیں
چپ چاپ ہوا ، تمہیں
چھو کر گزرے گی
تم محسوس کرنا
میٹھی ، مست
اور البیلی خوشبو
تمہیں مدہوش کردے گی
تمہیں دیوانہ کردے گی
محبت بھرا اک جملہ
ہوا کے سپرد کر دینا
تمہارے وہ الفاظ ، مسحور کردیں گے
میری سماعتوں کو ، مسرور کردیں گے
عشرت ناصر
Ishrat Nasir

Comments
Post a Comment