ChoR Ke Dunya Mujhe Zaat Ke Andar Rakhna Jeet Itni See Zara Maat Ke Andar Rakhna
چھوڑ کے دنیا مجھے ذات کے اندر رکھنا
جیت اتنی سی ذرا مات کے اندر رکھنا
ChoR Ke Dunya Mujhe Zaat Ke Andar Rakhna
Jeet Itni See Zara Maat Ke Andar Rakhna
شہر میں آ کے گنوانا نہ ہنر، دیکھو تم
سلسلۂ رزق مضافات کے اندر رکھنا
تیری تنہائی ذرااور سنور جائے گی
اب اداسی کو کسی رات کے اندر رکھنا
عشق ہو جائے اگر خوار بہت کرتا ہے
اب سے دل کو بہت اوقات کے اندر رکھنا
اپنے ہاتھوں میں مرا ہاتھ دبا کر جاناں
اچھے حالات سدا ہاتھ کے اندر رکھنا
ثروت جہاں
Sarwat Jahan

Comments
Post a Comment