Chup Chap Sahi , Maslahatan Waqt Ke Haathon Majboor Sahi , Waqt Se Haara Toh Nahi Hon
چپ چاپ سہی، مصلحتاً وقت کے ہاتھوں
مجبور سہی وقت سے ہارا تو نہیں ہوں
Chup Chap Sahi , Maslahatan Waqt Ke Haathon
Majboor Sahi , Waqt Se Haara Toh Nahi Hon
یہ دن تو مجھے ان کے تغافل نے دکھائے
میں گردشِ دوراں، ترا مارا تو نہیں ہوں
اُن کے لیے لڑ جاؤں گا تقدیر میں تجھ سے
حالانکہ کبھی تجھ سے میں اُلجھا تو نہیں ہوں
ساحل پہ کھڑے ہو، تمہیں کیا غم، چلے جانا
میں ڈوب رہا ہوں، ابھی ڈوبا تو نہیں ہوں
کیوں شور بپا ہے ذرا دیکھو تو نکل کر
میں اُس کی گلی سے ابھی گزرا تو نہیں ہوں
مضطرؔ مجھے کیوں دیکھتا رہتا ہے زمانہ
دیوانہ سہی، اُن کا تماشہ تو نہیں ہوں
آفتاب مضطرؔ
Aftab Maztar

Comments
Post a Comment