Dil Mera Dasht Bana Hai Gulfam Woh Bhi Ab Tanha Hoa Hai Gulfam
دل مرا دشت بنا ہے گلفام
وہ بھی اب تنہا ہوا ہے گلفام
Dil Mera Dasht Bana Hai Gulfam
Woh Bhi Ab Tanha Hoa Hai Gulfam
پاؤں چھلنی جو ہیں تو پھر کیا ہے
یہ سفر خود ہی چُنا ہے گلفام
اپنی بربادیوں کا دنیا سے
ہم کو شکوہ، نہ گِلہ ہے گلفام
وہ پریشان ہے جُدا ہو کر
میں نے لوگوں سے سُنا ہے گلفام
کل بھی سپنا عجیب دیکھا ہے
وہ مجھے ڈھونڈ رہا ہے گلفام
شام سے ہچکیاں لگی ہیں مجھے
اس نے ہی یاد کیا ہے گلفام
جن کا گلفام کوئی ہوتا نہیں
ایسے لوگوں کا خدا ہے گلفام
گلفام نقوی
Gulfam Naqvi

Comments
Post a Comment