Main Darty Darty Moja e Gham Ke Bahao Se Be Ikhteyar Kod PaRa Dil Ki Nao Se
میں، ڈرتے ڈرتے موجۂ غم کے بہاؤ سے
بے اختیار کُود پڑا دِل کی ناؤ سے
Main Darty Darty Moja e Gham Ke Bahao Se
Be Ikhteyar Kod PaRa Dil Ki Nao Se
آ تو رہا ہے پاس کوئی ہاتھ سینکنے
باہر نکل نہ پائے گا میرے الاؤ سے
کیا جانے کتنا بوجھ تھا میری نگاہ کا
وہ پیڑ خود کو روک نہ پایا جُھکاؤ سے
کیسے لگا، کہاں سے لگا اور کیوں لگا
کرتا ہے کون اتنے سوالات گھاؤ سے
ایسے اُلجھ گئی ہے مِری اور اُس کی ڈور
کٹ جائے گی پتنگ ذرا سے کھنچاؤ سے
بھرنے لگا ہے جامِ سماعت بھی ساتھ ساتھ
آنکھوں سے بُوند بُوند نظر کے رساؤ سے
لے لیجیے مُقررہ قیمت پہ خوابِ نو
کب مطمئن ہُوا ہے کوئی بھاؤ تاؤ سے
سعید شارقؔ
Saeed Shariq

Comments
Post a Comment