Sardi Ki Pehli Dastak Ne Dil Ka Band KewaR Khatkhataya Hai
اداسی کا لمس
Udasi Ka Lams
سردی کی پہلی دستک نے
دل کا بند کواڑ کھٹکھٹایا ہے
Sardi Ki Pehli Dastak Ne
Dil Ka Band KewaR Khatkhataya Hai
اور اداس، سرسراتی ٹھنڈی ہوا
میرے کانوں میں
ماضی کے بھولے ہوئے قصے گنگنا رہی ہے
یہ شامیں
جو ملال کے گہرے رنگ میں ڈوبی ہیں
مجھے اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں
درختوں سے زرد پتوں کا گرنا
جیسے خاموش جدائی کا کوئی منظر
اور افق پر شفق کی وہ آخری زرد جھلک
جیسے کسی بچھڑتے ہوئے کا آخری سلام
پھر رات کی گہری تاریکی میں
بادلوں کے ریشمی پردوں میں چھپا وہ چاند
بالکل میری طرح
اپنی تنہائی کا سوگ منا رہا ہ

Comments
Post a Comment