Talash Gum Shuda Hon Main Bhatakta Rasta Hon Main



تلاشِ گمشدہ ہوں میں
بھٹکتا راستہ ہوں میں
Talash Gum Shuda Hon Main
Bhatakta Rasta Hon Main

وہ جس کی ابتدا تم ہو
اسی کی انتہا ہوں میں

دہکتی دھوپ میں سایہ
اندھیروں میں دیا ہوں میں

مجھے روکے کوئی کیسے
سمندر کی ہوا ہوں میں

پرانا بھید ہوں کوئی
مگر اب ہی کھلا ہوں میں

تمہیں لگتی ہوں تم جیسی
مگر تم سے جدا ہوں میں

وجودِ اعتنائی میں
بڑی بے اعتنا ہوں میں

فرارِِ جسمِ خاکی  ہوں
بہت خود سے خفا ہوں میں

خود اپنا مسئلہ تم ہو
خود اپنی ہی سزا ہوں میں

مجھے تنہا نہیں سمجھو
کہ خود میں قافلہ ہوں میں

بیاں ہونے سے قاصر ہوں
وہ قصہ درد کا ہوں میں

نہ شاعر ہوں، نہ لیکھک ہوں
تمہارا آئینہ ہوں میں

ترا قصہ ادھورا ہے
کہانی کا سرا ہوں میں

تڑپ ہوں آرزوؤں کی
دلِ رنجش نما ہوں میں

مری نظروں میں تو کیا ہے
تری نظروں میں کیا ہوں میں

وہ ہیں باقاعدہ جھوٹے
مگر بے قاعدہ ہوں میں

مجھے روندو نہیں ایسے
کسی کا نقشِ پا ہوں میں
فوزیہ سعدی
Fozia Saadi


Comments

Popular posts from this blog

Dukh Ye Hai Mera Yousaf o Yaqoob Ke Khaliq Woh Log Bhi Bichdey Jo Bichadnay Ke Nahi Thay

Mere Tan Ke Zakham Na Gin Abhi Meri Aankh Mein Abhi Noor Hai

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein