Woh Jo Judo Jahad Mein Thak Gaye Wahi Log Rasta Bhatak Gaye
وہ جو جد و جہد میں تھک گئے
وہی لوگ رستہ بھٹک گئے
Woh Jo Judo Jahad Mein Thak Gaye
Wahi Log Rasta Bhatak Gaye
کوئی تمغہ ان کو بھی دیجیے
وہ جو در سے دار تلک گئے
میں قصوروار نہ تھی مگر
مری سمت سارے ہی شک گئے
یہ تو کار گاہِ نمود ہے
یہاں آپ کیسے جھجھک گئے
مری چُپ سے نالاں تھے، آخرش
سرِ بزم اشک چھلک گئے
میں چمن کا حسن و جمال تھی
مجھے دشت والے اچک گئے
ترے ایک بوسے کی دیر تھی
مرے خط کے لفظ مہک گئے
شہزین فراز
Shehzeen Faraz

Comments
Post a Comment