Jis Dais Se Maao Behno Ko Aghyaar Utha Kar Le Jaen Jis Dais Se Qatil Ghundo Ko Ashraaf Chuda Kar Le Jaen



*_*جس دیس سے ماؤں بہنوں کو*_*
*_*اغیار اٹھا کر لے جائیں*_*
*_*جس دیس سے قاتل غنڈوں کو*_*
*_*اشراف چھڑا کر لے جائیں*_*
*_*جس دیس کی کورٹ کچہری میں*_*
*_*انصاف ٹکوں پر بکتا ہو*_*
*_*جس دیس کا منشی قاضی بھی*_*
*_*مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو*_*
*_*جس دیس کے چپے چپے پر*_*
*_*پولیس کے ناکے ہوتے ہوں*_*
*_*جس دیس کے مندر مسجد میں*_*
*_*ہر روز دھماکے ہوتے ہوں*_*
*_*جس دیس میں جاں کے رکھوالے*_*
*_*خود جانیں لیں معصوموں کی*_*
*_*جس دیس میں حاکم ظالم ہوں*_*
*_*سسکی نہ سنیں مجبوروں کی*_*
*_*جس دیس کے عادل بہرے ہوں *_*
*_*آہیں نہ سنیں معصوموں کی*_*
*_*جس دیس کی گلیوں کوچوں میں*_*
*_*ہر سمت فحاشی پھیلی ہو*_*
*_*جس دیس میں بنت حوا کی*_*
*_*چادر بھی داغ سے میلی ہو*_*
*_*جس دیس میں آٹے چینی کا*_*
*_*بحران فلک تک جا پہنچے*_*
*_*جس دیس میں بجلی پانی کا*_*
*_*فقدان حلق تک جا پہنچے*_*
*_*جس دیس کے ہر چوراہے پر*_*
*_*دو چار بھکاری پھرتے ہوں*_*
*_*جس دیس میں روز جہازوں سے*_*
*_*امدادی تھیلے گرتے ہوں*_*
*_*جس دیس میں غربت ماؤں سے*_*
*_*بچے نیلام کراتی ہو*_*
*_*جس دیس میں دولت شرفاء سے*_*
*_*نا جائز کام کراتی ہو*_*
*_*جس دیس کے عہدیداروں سے *_*
*_*عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں*_*
*_*جس دیس کے سادہ لوح انساں*_*
*_*وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں*_*
*_*اس دیس کے ہر اک لیڈر پر*_*
*_*سوال اٹھانا واجب ہے*_*
*_*اس دیس کے ہر اک حاکم کو*_*
*_*سولی پہ چڑھانا واجب ہے*_*

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Mujh Se Meri Umar Ka Khasara Poochtay Hein Ya'ani Log Mujh Se Tumhara Poochtay Hein

Ik Main Pheeki Chaah Naein Peenda Doja Thandi Chaah Naein Peenda

Hum Ne Tujhe Jana Hai Faqat Teri Aata Se Woh Hamdia Kalam Jis Ki Aawaz Aur Kalam Ko Allama Iqbal Se Mansoob Kia Jata Hai