Husan Mein Aafreen Lagti Ho Qad Mein Bhi Panj ' Teen Lagti Ho



حسن میں آفرین لگتی ہو
قد میں بھی پانچ' تین لگتی ہو
جب پہنتی ہو سرخ رنگ لباس
تب بلا کی حسین لگتی ہو
لوگ مجھ کو تو تیز کہتے ہیں
تم بھی کافی ذہین لگتی ہو
میں تمہیں بہترین لگتا ہوں
تم مجھے بہترین لگتی ہو
جس نگر ہجر کو زوال نہیں
اس نگر کی مکین لگتی ہو
سات پردوں میں رہ رہی ہو تم
چرخ کی جانشین لگتی ہو
میں محبت کے م سا اور تم
عشقِ اول کا شین لگتی ہو

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo