Jawani , Zindagani Hai , Na Tum Samjhe Na Hum Samjhe Ye Ik Aisi Kahani Hai , Na Tum Samjhe Na Hum Samjhe



جوانی ،زندگانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے
یہ اک ایسی کہانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

ہمارے اور تمہارے واسطے میں اک نیا پن تھا
مگر دنیا پرانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

محبت ہم نے تم نے ایک وقتی چیز سمجھی تھی
محبت جاودانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

گزاری ہے جوانی روٹھنے میں اور منانے میں
گھڑی بھر کی جوانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

ادائے کم نگاہی نے کیا رسوا محبت کو
یہ کس کی مہربانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

عیاں کر دی ہر اک پر ہم نے اپنی داستانِ دل
یہ کس کس سے چھپانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

جہاں دو دل ملے دنیا نے کانٹے بو دئیے اکثر
یہی سب کی کہانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

متاعِ حسن و الفت پر یقیں کتنا تھا دونوں کو
یہاں ہر چیز فانی ہے، نہ تم سمجھے نہ ہم سمجھے

صبا اکبر آبادی

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo