Tera Pala Pad Gaya Hai Dil Dekh Karari Larki Se Na-Mumkin Hai Bachna Tera Ab Do-Dhaari Larki Se
تیرا پالا پڑ گیا ہے دل دیکھ کراری لڑکی سے
نا ممکن ہے بچنا تیرا اب دو دھاری لڑکی سے
ضد کر کے اشعار سنے میرے اور آخر میں بولی
توبہ! اتنی گندی باتیں! ایک کنواری لڑکی سے
عشق محبت بعد میں، جب وہ مجھ سے ملنے آئے گی
پہلے اردو سیکھنی ہے میں نے بہاری لڑکی سے
دیکھو میرا ذوقِ محبت اب تک پہلے جیسا ہے
پہلے تم سے پیار ہوا اور اب تمہاری لڑکی سے
اک لڑکی کو اکثر ایسا بولتے میں نے دیکھا ہے
دور ہو اے منحوس محبت مجھ بیچاری لڑکی سے
کب سوچا تھا دنیا میں ہی جنت جیسا گھر ہوگا
کب سوچا تھا شادی ہوگی اتنی پیاری لڑکی سے
ورنہ کس میں دم ہے کہ آئے مقابل آسی کے
ہم نے جانتے بوجھتے دل کی بازی ہاری لڑکی سے

Comments
Post a Comment