Mushkil Badi Thi Dasht e Muhabbat Ki Sair Bhi Akhday Thay Is Safar Mein Kai Bar Pair Bhi
مشکل بڑی تھی دشتِ محبت کی سَیر بھی
اکھڑے تھے اس سفر میں کئی بار پَیر بھی
تجھ سے کسی بھی ربط کی خواہش نہیں رہی
جب دوستانہ ختم تو پھر ختم بَیر بھی
ہر بار ایک رخ نیا آتا ہے سامنے
وہ جتنا آشنا لگا، اتنا ہی غَیر بھی
اچھا ہے، اس نے دکھ سے کنارہ کیے رکھا
اچھے سے کاٹی عمر ہمارے بغیر بھی
میری کسی بھی شب کو نہیں کر سکا بخیر
مدت کے بعد بھیجا گیا شب بخیر بھی
دونوں ہی ایک دوسرے کی ضد ہیں اور تم
اک ساتھ مانگتے ہو محبت بھی، خَیر بھی
کومل جوئیہ
Comments
Post a Comment