Sanson Mein Hein Madgham Sansein Aur Dhadkan Mein Hein Peetam Sansein



سانسوں میں ہیں مدغم سانسیں
اور دھڑکن میں پیتم سانسیں

ہولے ہولے باندھ رہی ہیں
دل گھاؤ پر مرہم سانسیں

کچھ تو ایسی بات ہوئی ہے
شعلہ ہیں جو شبنم سانسیں

دل پر تیرا نقش بنا کر
پیار کی چھیڑیں سرگم سانسیں

من میں اک طوفان بپا ہے
کیوں ہیں اتنی برہم سانسیں

تیرے ہجر میں چپکے چپکے
کرتی جائیں ماتم سانسیں

پیار کی ڈوری باندھ رہی ہیں
عنبر تیری ریشم سانسیں
فرحانہ عنبر
Farhana Amber


Comments