Sajna Man Ka Geet Samajh Sajna Meri Preet Samajh



سجنا من کا گیت سمجھ
سجنا میری پریت سمجھ
Sajna Man Ka Geet Samajh
Sajna Meri Preet Samajh

سجنا سب کچھ ہار گئی
سجنا اپنی جیت سمجھ

سجنا وقت نہیں رکتا
سجنا رَینا بیت سمجھ

سجنا انگلی تھام ذرا
سجنا مجھ کو میت سمجھ

سجنا دنیا وحشی ہے
سجنا دل عفریت سمجھ

سجنا جگنو گاتے ہیں
سجنا سر سنگیت سمجھ

سجنا مجھ کو جانے دے
سجنا جگ کی رِیت سمجھ


Comments