Zakham Dil Par Laga Ke Guzra Hai Koi Nazrein Chura Ke Guzra Hai
زخم دِل پر لگا کے گُزرا ہے
کوئی نظریں چُرا کے گُزرا ہے
Zakham Dil Par Laga Ke Guzra Hai
Koi Nazrein Chura Ke Guzra Hai
وہ جو آغوش میں رہا برسوں
ہم سے پہلُو بچا کے گُزرا ہے
بِکھری گُوچی بلُوم کی خُوشبو
وہ کہیں پاس آ کے گُزرا ہے
صبح بچپن تھی شام بُڑھاپا
وقت یوں پَر لگا کے گُزرا ہے
ڈھانے آیا تھا جو سِتم ارشد
اپنا دامن بچا کے گُزرا ہے
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
آڈبان پینسلوانیا
Audubon, Pennsylvania, USA

Comments
Post a Comment