Karta Hoon Roz Shukar Bulaya Hai Aap Ne Mehman Apne Ghar Ka Banaya Hai Aap Ne
صل اللہ علیہ وسلم
Sawalallah Alaihi Wasalam
کرتا ہوں روز شُکر بلایا ہے آپ نے
مہمان اپنے گھر کا بنایا ہے آپ نے
Karta Hoon Roz Shukar Bulaya Hai Aap Ne
Mehman Apne Ghar Ka Banaya Hai Aap Ne
نشّہ تمام عُمر اُترتا نہیں کبھی
توحید کا وہ جام پِلایا ہے آپ نے
انسانیت تھی محو ظِلالت کی نیند میں
سوتے ہوؤں کو پھر سے جگایا ہے آپ نے
رنگ و نسل کا فرق جہاں سے مِٹا دیا
گلشن محبّتوں کا سجایا ہے آپ نے
رب نے عطا کیے کئی اعجاز آپ کو
دو ٹکڑے کر کے چاند دِکھایا ہے آپ نے
قرآن بھی ہے آپکا اِک زندہ معجزہ
پیغام سب کو رب کا سُنایا ہے آپ نے
ارشد پڑھے دُرود محمد کے نام پر
یُوں معتبر اُسے بھی بنایا ہے آپ نے
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig
مدینہ منورہ
Madeena Munawara
٢٠، رمضان ١٤٤٦ ھ

Comments
Post a Comment