Haseen Bargad Ke Saye Mein Mulaqatein Padi Hongi Kahein Lehje Paday Hongy , Kahein Batein Padi Hongi
حسیں برگد کے سائے میں ملاقاتیں پڑی ہوں گی
کہیں لہجے پڑے ہوں گے، کہیں باتیں پڑی ہوں گی
Haseen Bargad Ke Saye Mein Mulaqatein Padi Hongi
Kahein Lehje Paday Hongy , Kahein Batein Padi Hongi
چلو ان کو اٹھا کر اب کسی فائل میں رکھتے ہیں
مزاروں پر محبت کی مناجاتیں پڑی ہوں گی
تمہاری کامیابی میں بہت سے ہاتھ شامل ہیں
تم اپنی جیت میں دیکھو کئی ماتیں پڑی ہوں گی
بڑے خوشحال ہیں لیکن تمہارے ساتھ رو لیں گے
ہماری آنکھ میں اتنی تو برساتیں پڑی ہوں گی
محبت مار ڈالو گے تو اگلی نسل میں ساجدؔ
کہیں مذہب، کہیں فرقے، کہیں ذاتیں پڑی ہوں گی
لطیف ساجدؔ
Latif Sajid

Comments
Post a Comment