Jab Teri Aankh Mein Jugno Chamkay Chandni Raat Bujha Di Main Ne
جب تری آنکھ میں جگنو چمکے
چاندنی رات بجھا دی میں نے
Jab Teri Aankh Mein Jugno Chamkay
Chandni Raat Bujha Di Main Ne
اپنی مرضی سے محبت کی تھی
اپنی مرضی سے بھلا دی میں نے
Apni Marzi Se Muhabbat Ki Thi
Apni Marzi Se Bhula Di Main Ne
حسن کا جب بھی کسی نے پوچھا
تیری تصویر دکھا دی میں نے
اپنی سوچوں کو سنوارا ہر دم
اپنے دشمن کو دعا دی میں نے
اب بھلا کون سنوارے مجھ کو
اپنی تقدیر مٹا دی میں نے
جس نے اشکوں میں ڈبویا سعدی
ہر گھڑی اس کو صدا دی میں نے
سعدیہ شکیل سعدی
Sadia Shakeel Saadi

Comments
Post a Comment