درختِ جاں پر عذاب رُت تھی، نہ برگ جاگے، نہ پھول آئے بہار وادی سے جتنے پنچھی اِدھر کو آئے ملول آئے Darakht e Jan Par Azab Rut Thi , Na Barg Jagy , Na Phool Aaye Bahar Wadi Se Jitny Panchi Adhar Ko Aaye Malool Aaye نشاطِ منزل نہیں تو اُن کو کوئی سا اجرِ سفر ہی دے دو وہ رہ نوردِ رہِ جنوں جو پہن کے راہوں کی دھول آئے وہ ساری خوشیاں جو اُس نے چاہیں، اُٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں ہمارے حصّے میں عذر آئے، جواز آئے اصول آئے اب ایسے قصّے سے فائدہ کیا کہ کون کتنا وفا نِگر تھا جب اُس کی محفل سے آ گئے اور ساری باتیں ہیں بھول آئے وفا کی نگری لُٹی تواس کے اثاثوں کا بھی حساب ٹھہرا کسی کے حصّے میں زخم آئے، کسی کے حصّے میں پھول آئے بنامِ فصلِ بہار آذر وہ زرد پتے ہی معتبر تھے جو ہنس کے رزقِ خزاں ہوئے ہیں، جو سبز شاخوں پہ جھول آئے