Darakht e Jan Par Azab Rut Thi , Na Barg Jagy , Na Phool Aaye Bahar Wadi Se Jitny Panchi Adhar Ko Aaye Malool Aaye
درختِ جاں پر عذاب رُت تھی، نہ برگ جاگے، نہ پھول آئے
بہار وادی سے جتنے پنچھی اِدھر کو آئے ملول آئے
Darakht e Jan Par Azab Rut Thi , Na Barg Jagy , Na Phool Aaye
Bahar Wadi Se Jitny Panchi Adhar Ko Aaye Malool Aaye
نشاطِ منزل نہیں تو اُن کو کوئی سا اجرِ سفر ہی دے دو
وہ رہ نوردِ رہِ جنوں جو پہن کے راہوں کی دھول آئے
وہ ساری خوشیاں جو اُس نے چاہیں، اُٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں
ہمارے حصّے میں عذر آئے، جواز آئے اصول آئے
اب ایسے قصّے سے فائدہ کیا کہ کون کتنا وفا نِگر تھا
جب اُس کی محفل سے آ گئے اور ساری باتیں ہیں بھول آئے
وفا کی نگری لُٹی تواس کے اثاثوں کا بھی حساب ٹھہرا
کسی کے حصّے میں زخم آئے، کسی کے حصّے میں پھول آئے
بنامِ فصلِ بہار آذر وہ زرد پتے ہی معتبر تھے
جو ہنس کے رزقِ خزاں ہوئے ہیں، جو سبز شاخوں پہ جھول آئے

Comments
Post a Comment