Lekh Ke Kaghaz Peh Mera Nam Jalaya Us Ne Ik Diya Tha Jo Sar Sham Bujhaya Us Ne
لکھ کے کاغذ پہ مرا نام جلایا اس نے
اک دیا تھا جو سر شام بجھایا اس نے
Lekh Ke Kaghaz Peh Mera Nam Jalaya Us Ne
Ik Diya Tha Jo Sar Sham Bujhaya Us Ne
مجھ کو کہتا تو نہیں تھا میں مگر جانتی ہوں
چپکے چپکے سے مجھے دل میں بسایا اس نے
وہ جو دیکھا ہی نہیں تھا کبھی پہلے میں نے
ہونٹ آنکھوں پہ رکھے اور دکھایا اس نے
میں اسے خاص بہت خاص کہا کرتی تھی
وہ بہت خاص جسے خاص بنایا اس نے
میرے دن رات کو روشن سا بنا رکھا ہے
اپنی چاہت کا دیا دل میں جلایا اس نے
میرے دل کو نئی دھڑکن ہے عطا کی اُس نے
ساز دل پر کوئی نغمہ سا سنایا اس نے
روبینہ ناز بینا
Robeena Naz Beena

Comments
Post a Comment