Sar Darbar Wafa Aapki Izat Kaisi Sar Nahi Hai Toh Yeh Dastar , Fazeelat Kaisi
سر دربار وفا آپ کی عزت کیسی
سر نہیں ہے تو یہ دستار ِ فضیلت کیسی
Sar Darbar Wafa Aapki Izat Kaisi
Sar Nahi Hai Toh Yeh Dastar , Fazeelat Kaisi
جو کبھی زینتِ اظہار کا باعث نہ ہوئی
اُسی اِک بات کی اِس درجہ وضاحت کیسی
کچھ نہیں ہے تو یہی زخم پہن کر آ جا
جسم روشن ہو تو ملبوس کی حاجت کیسی
ترک ِ الفت کے لیے اِتنی بھی تمہید نہ باندھ
اِس تکلف کی بھلا تجھ کو ضرورت کیسی
عمر بھر اُس کے خد و خال کی وحشت میں رہے
کُھب گئی آنکھ میں اِک شخص کی صورت کیسی
آپ ہی اپنے مقابل تھے لیے تیغ و سپر
یہ نہ پُوچھو کہ اُٹھائی ہے ہزیمت کیسی
شاہین مفتی
Shaheen Mufty

Comments
Post a Comment