Masla Hal Bhi Toh Ho Sakta Hai Zabt Kamil Bhi Toh Ho Sakta Hai
مسئلہ حل بھی تو ہو سکتا ہے
ضبط کامل بھی تو ہو سکتا ہے
Masla Hal Bhi Toh Ho Sakta Hai
Zabt Kamil Bhi Toh Ho Sakta Hai
اِس قدر گرمئ محفل کا سبب
رقص ِ بسمل بھی تو ہو سکتا ہے
پسِ دیوار جو ٹُوٹا ہے ابھی
وہ کوئی دِل بھی تو ہو سکتا ہے
بیوفائی کی علامت اُس کی
آنکھ کا تِل بھی تو ہو سکتا ہے
یہی آسان سا رستہ اِک دن
کہیں مُشکل بھی تو ہو سکتا ہے
رنگ پھیکے بھی تو پڑ سکتے ہیں
نقش باطل بھی تو ہو سکتا ہے
پیار کو کھیل سمجھنے والا
اِس میں شامل بھی تو ہو سکتا ہے
شاہین مفتی
Shaheen Mufty


Comments
Post a Comment