Hein Labraiz Aahon Se Thandi Hawaein Udasi Mein Doobi Hoi Hein Ghataein
ہیں لبریز آہوں سے ٹَھنڈی ہوائیں
اُداسی میں ڈُوبی ہوئی ہیں گھٹائیں
Hein Labraiz Aahon Se Thandi Hawaein
Udasi Mein Doobi Hoi Hein Ghataein
مُحبت کی دُنیا پہ شام آچکی ہے
سِیاہ پوش ہیں زندگی کی فضائیں
مَچلتی ہیں سِینے میں لاکھ آرزوئیں
تڑپتی ہیں آنکھوں میں لاکھ اِلتجائیں
تَغافُل کی آغوش میں سو رہے ہیں
تمہارے سِتم اور میری وَفائیں
مگر پھر بھی اے میرے مَعصُوم قاتِل
تمہیں پیار کرتی ہیں میری دُعائیں
فیض احمد فیضؔ
Faiz Ahmad Faiz

Comments
Post a Comment